ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندری آلودگی کے خاتمے کے لیے منصوبے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لیے ایشیا اور بحر الکاہل کے ممالک کے لیے 5 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سمندروں کو آلودگی سے پاک کرنے کے علاوہ پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے’ہیلدی اوشن ایکشن پلان‘ کے نام سے جاری ایک رپورٹ میں تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لیے ایشیا اور بحرالکاہل  کے ممالک کے لیے 5 ارب ڈالر کے منصوبے اعلان کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطوں کی معیشتوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے ممالک میں غذائی تحفظ، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبےکے تحت ساحلوں اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ، ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں قبضے ختم کرانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، فیصلے 90 دن میں ہوں گے: وزیراعلیٰ

گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، معاملات پھر طے نہ ہوسکے

انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی نئی ترمیم نہیں کی گئی، ایف بی آر

مریم نواز کا جنوبی پنجاب میں اپنا سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان

میٹا کے ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا دائرہ کار فیس بک اور میسنجر تک وسیع، پاکستان میں بھی آغاز

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی