پی ایس ایل کی مہنگی ٹکٹس: ادھر زہر کھانے کو پیسا نہیں ہے

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے سیزن پاسز اور ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہفتہ کی صبح 11 بجے سے شائقین آن لائن ملتان اور کراچی لیگ کے میچوں کے لیے اپنے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں ۔

اس کے علاہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین فزیکل ٹکٹ بھی خرید سکیں گے ۔ راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ جلد ہی خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

13 فروری کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2021 کی فاتح ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ کے ٹکٹ وی آئی پی انکلوژرز کے لیے 6000 روپے، پریمیم کے لیے 3000 روپے، فرسٹ کلاس کے لیے 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے ۔ جبکہ جنرل کے لیے ہزار روپے میں دستیا ب ہونگے ۔

ٹکٹس کی قیمتیں سنتے ہی کرکٹ شائقین نے اپنی سوشل ٹائم لائنز کا رخ کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے لیے مہنگے ٹکٹس جاری کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سپر لیگ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے نیچے تبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔ شائقین نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہ اتنے مہنگے ٹکٹس لینے کے بجائے کرکٹ شائقین گھر پر بیٹھ کر میچز دیکھنے کو ترجیح دیں گے اور سٹیڈیمز میں خالی کرسیاں تماشائی ہونگی ۔ اسی حوالے سے ٹوئٹر صارف جہانزیب میم شئیر کرتے ہوئے لکھا، ادھر زہر کھانے کو پیسا نہیں ہے ۔


وہی کچھ صارفین ملک کی معاشی حالت اور مہنگائی کا رونا روتے ہوئے دیکھائی دیے، ایک صارف نے لکھا کیا پی سی بی انتظامیہ مریخ پر رہتی ہے؟ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح چالیس فیصد سے زیادہ ہے، ہر روز کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جاتے جا رہے ہیں ،اور یہاں قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ سیزن کے وسط میں قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔


گفتگو آگے بڑھی تو صارفین نے پی ایس ایل میچزکا انڈیا اور پاکستان کے میچ سے موازنہ شروع کردیا ، وہی کچھ صارفین نے راولپنڈی سٹیڈیم میں میں لگائی گئی کرسیوں پر پی سی بی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ صارف شیڈی نے لکھا یہ ولیمے والی کرسیوں پر بیٹھنے کے اتنے مہنگے ٹکٹ کیوں؟


اس سے قبل پی سی بی نے پریس ریلیز میں کہا کہ پہلی بار پی سی بی نے انتہائی رعایتی سیزن پاسز جاری کیے ہیں جس میں ویک ڈے گیمز شامل ہیں۔ ایسا کرکٹ کے شائقین کو ٹکٹ خریدنے پر آمادہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ مختصر فارمیٹ کے کچھ قابل کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ میں لائیو دیکھ سکیں۔

پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک ٹکٹ ایک شناختی کارڈ پر خریدا جا سکتا ہے۔ جن کے پاس CNIC نہیں ہے، وہ اپنے پاسپورٹ کا استعمال کرکے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، جبکہ 18 سال سے کم عمر والوں کو B-فارم درکار ہوگا۔ تمام تماشائیوں کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ آئی ڈی لانے کی ضرورت ہوگی جس کے ذریعے انہوں نے ٹکٹ خریدے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔ راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور 9، نو میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp