الیکشن کمیشن نے کے پی کے اور پنجاب کے بلدیاتی عہدیداروں کو معطل کر دیا

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی عہدیداروں کو معطل کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام بلدیاتی عہدیداران کومعطل کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں صوبوں میں شفاف انتخابات کو ممکن بنانے اور کرپٹ پریکٹسز کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے یہ ہدایات آئین کے آرٹیکل (3)218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 3اور8 کے تحت جاری کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp