اسٹیٹ بینک نے شرح سود کی نئی سطح کا اعلان کر دیا

پیر 12 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ شرح سود (پالیسی ریٹ) سابقہ سطح 21 فیصد پر برقرار رہے گی۔

پیر کی سہ پہر کیے گئے اعلان کے مطابق آج ہونے والی میٹنگ میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی طلب میں کمی، مہنگائی سے متعلق خریدار اور کاروبار کی توقع، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا رجحان حالیہ فیصلے کی وجوہات ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق شرح سود برقرار رکھنے کے نتیجے میں مالی سال 2025 کے اختتام تک مہنگائی کو پانچ تا سات فیصد پر لایا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp