پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے کاروباری دن بھی کم ہوئی ہے۔
وی نیوز کو دستیاب ڈیٹا کے مطابق پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت225500 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 193330 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1963 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔
پاکستانی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح 2650 اور 2271.9 روپے پر برقرار رہی۔
گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے جب کہ فی دس گرام قیمت میں 1758 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔