بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم پیشرفت کو خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کی ایران امریکا امن معاہدے میں پاکستان اور قطر کے کردار کی ستائش

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’اینتھروپک‘ کلاڈ اے آئی کے لیے اپنی چپ تیار کرے گی

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے