شمالی وزیرستان کے علاقے اسین وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارا جانے والا دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا جبکہ فورسز پر حملوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں بھی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جب سے دہشت گردی نے دوبارہ سے سر اٹھایا ہے کہ پاک فوج کے جوان اس لعنت کو کچلنے کے لیے دوبارہ سے سرگرم ہو گئے ہیں اور آئے روز خفیہ آپریشنز کی بنیاد پر ملک دشمنوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔