قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ان نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جن کی اسکروٹنی 18 فروری تک ہوگی۔

ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی۔ جن پر فیصلہ 27 فروری تک ہوگا۔ کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان دو مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کر دیا تھا جس کا مقصد دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی انتخابات کی شفافیت یقینی بنانا ہے۔ علاوہ ازیں کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp