انور مجید اور دیگر لوگوں کے کام ٹھکا ٹھک ہو رہے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری کے دست راست انور مجید کو اپنا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نکالنے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کر نے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انور مجید اور دیگر لوگوں کے کام تو اب ٹھکا ٹھک ہو رہے ہیں، عدالت نے ہدایات کیساتھ کیس نمٹا دیا۔

انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ وکیل منیر اے ملک نے مؤقف اپنایا کہ انور مجید کا 21 جون کو بیرون ملک میڈیکل چیک اپ ہے۔ عدالت نے انور مجید کو بینکنگ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے مطابق جعلی بنک اکائونٹس کیسز بینکنگ کورٹ کو منتقل ہو چکے ہیں، مناسب ہوگا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

وکیل نے سپریم کورٹ سے بینکنگ کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ بینکنگ کورٹ سے رجوع تو کریں، نیب تو اب انور مجید اور دیگر کیساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، عدالت نے ہدایات کیساتھ درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیئرمین اومنی گروپ انور مجید کا نام سپریم کورٹ نے ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp