تم باپ بنو میں ہیرو ہی ٹھیک ہوں، شاہ رخ خان کا مداح کو جواب

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رح خان نے ٹویٹر پر سوال جواب کے سیشن کے دوران اپنے مداح کو کہا ہے کہ تم باپ بنو میں ہیرو ہی ٹھیک ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان نے سوال جواب کا سیشن کیا ، اس دوران شاہ رخ خان نے درجنوں سوالات کے جوابات دیے۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ اس طرح ہیرو کا کردار ہی  ادا کرو گے یا کبھی فلم میں ہیرو یا ہیروئین کا باپ بننے کا ارادہ ہے،شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ تم باپ بنو میں ہیرو ہی ٹھیک ہوں۔

Shah Rukh Khan's replies during the latest AMA.

ایک اور صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ پٹھان کا پہلا ہاف اچھا ہے لیکن دوسرے ہاف نے مایوس کیا، آپ کی کیا رائے ہے، تو شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ کوئی بات نہیں اپنی اپنی پسند ہوتی ہے۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان کی تصویر  ایڈٹ کر کے شاہ رخ خان کو لمبے بالوں اور مضبوط مسل والا دیکھایا تو شاہ رخ خان نے جواب میں لکھا کہ ناں  میرے بال اور میرے اپنے مسلز زیادہ سوٹ کرتے ہیں۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے پیزے کی تصویر شیئر کی، اس تصویر میں ایسا لگ رہا ہے کہ شاہ رخ خان پیزے پر دیکھ رہے ہیں،

سچ کہتا ہوں کہ میرا بنایا ہوا پیزا زیادہ بہتر لگ رہا ہے،البتہ ذائقہ کے بارے میں نہیں جانتا۔

انہوں نے پٹھان شوٹ کا سب سے دلچسپ لمحہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے فلم پٹھان کی شوٹنگ کے دوران دلچسپ سین کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا کہ “دیپیکا اور میں پیشہ ورانہ طور پر لاکر کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے سب کچھ چھوڑ دیا اور ہر حرکت کو دھوکہ دیا، جس میں چھلانگ کے دوران تالا اور چابی کا کھو جانا بھی شامل ہے۔

ویڈیو پر اہلیہ گوری خان کے ردعمل کے بارے میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ بہت خوش تھیں، پورا خاندان میرے لیے بہت خوش ہے۔ پٹھان کے ‘اصل مجموعہ’ کے بارے میں، انہوں نے کہا، 5000 کروڑ پیار۔ 3000 کروڑ کی تعریف۔ 3250 کروڑ گلے ملتے ہیں،2 ارب مسکراتے ہیں اور اب بھی گن رہے ہیں۔ تیرا اکاؤنٹنٹ کیا بتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ریلیز کے بعد اب تک صرف دس دنوں میں 700کروڑ سے زائد کما چکی ہے اور شاہ خان کے کیریئر کی بہترین فلم بن گئی بلکہ بھارتی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا