آن لائن ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کے خواہش مندوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
اب یوٹیوب سے پیسے کمانا مزید آسان ہوگیا۔ یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کی شرائط غیرمعمولی طور پر نرم کردیں۔
اب کم از کم سبسکرائبرز 500 اور واچ ٹائم 3000 گھنٹے پورے کرنے والے مونیٹائزیشن کے اہل قرار پائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 1000 سبسکرائبر اور 4000 گھنٹے واچ ٹائم کی شرائط تھی۔
مزید تفصیلات کے مطابق کمپنی کے مطابق ، اب یوٹیوب کے ذریعے پیسہ کمانے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
یہ شرائط پوری کرنے والے صارفین مونیٹائزیشن کے لیے درخواست دے سکیں گے، اس کے بعد وہ آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔
علاوہ ازیں اب یوٹیوب صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں بھی مشتہر کر سکیں گے۔ یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد دیگر ممالک کے افراد کو بھی اس پروگرام کا حصہ بننے کا اہل قرار دیدیا جائے گا۔
شرائط نرم کرنے سمیت دیگر منصوبوں کا باقاعدہ اعلان آنے والے چند دنوں میں کردیا جائے گا۔