لاہور ہائیکورٹ نے بشرٰی بی بی کی 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں 21 جون تک حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی نے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتہ کی وساطت سے اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دائر کی تھی، بشرٰی بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشرٰی بی بی کی حفاظتی ضمانت درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سماعت کا آغاز کیا۔

وکیل انتظار پنجوتہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر عبوری ضمانت لینا چاہتی ہیں، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی لہاظہ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

جس پر عدالت نے اسلام آباد میں دائر مقدمے میں بشرٰی بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟