القادر ٹرسٹ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے بشرٰی بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

بشری بی بی نے وکلا خواجہ حارث، انتظار پنجوتہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، نیب امیر دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

بشری بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے بشری بی بی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور حکم دیا کہ درخواست گزار سوا دو بجے تک پیش ہوں نہیں تو دو بج کر سولہ منٹ پر  درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے گی۔

بعد ازان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہو گئے۔ جس پر عدالت نے بشری بی بی کو 23 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز