’وی وی آئی پی‘ آمدورفت کے دوران عوام کی پریشانی، وزیراعلیٰ بلوچستان کا چیف سیکریٹری کو مراسلہ

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ’وی وی آئی پی‘ آمدورفت کے دوران عوام کو مشکلات کے پیش نظر چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ امر مشاہدے میں آیا ہے کہ ’وی وی آئی پی‘ آمد ورفت کے دوران سیکیورٹی کے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ سیکیورٹی کے اضافی انتظامات سے نا صرف ٹریفک متاثر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ’وی وی آئی پی‘ آمد ورفت کے دوران ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی رش میں پھنس جاتی ہیں۔

مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو پہلے ہی سے انتہائی محدود کر دیا ہے۔ اور یہ بھی امید ظاہر کی گئی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر گورنر بلوچستان بھی اپنی آمد ورفت کے دوران سیکیورٹی انتظامات محدود کریں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کی آمدورفت میں سیکیورٹی انتظامات کو متناسب اور معقول کیا جائے۔ اور سیکیورٹی مانیٹرنگ کے متبادل ذرائع استعمال کیے جائیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایت جاری کریں۔ ’وی وی آئی پی‘ آمد ورفت میں عوامی سہولت ہر صورت مقدم رکھی جائے۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں وی وی آئی پی آمدورفت کے دوران روٹ لگا کر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سمیت پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی روک لیا جاتا ہے اور اس وقت تک راستہ نہیں کھولا جاتا جب تک قافلہ اس روڈ سے گزر نہیں جاتا۔ اور ایسا کرنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟