بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بپر جواۓ‘ جو آج کسی بھی وقت سندھ کے علاقے کیٹی بندر سے ٹکرا سکتا ہے، اس کی وجہ سے بھارتی شہر ممبئی کے ساحل پر بھی سمندرکی لہریں بلند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے چند ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہاں دونوں ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں اور صحافی مستند معلومات عوام تک پہنچانے میں کوشاں ہیں، وہیں اس حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی صحافی اسٹوڈیوز میں کھڑے ہو کر کیسے طوفان سے بچنے کے لیے اداکاری کر رہی ہیں۔
Report from Ground Zero by @Republic_Bharat #CycloneBiparjoyUpdate pic.twitter.com/SAAV4HHrm7
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) June 14, 2023
بھارتی خاتون صحافی چھتری ہاتھ میں لیے تیز طوفان سے بچنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ ، رپورٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
دوسری طرف عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی یو ٹیوبر کی بنائی گئی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گئی جس میں یو ٹیوبر کو پانی میں ڈوب کر گہرائی بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Unbelievable reporting 😱 pic.twitter.com/E6OYzuEocd
— Saif Awan (@saifullahawan40) June 14, 2023
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یو ٹیوبر پانی میں چھلانگ لگا کر ڈبکیاں لگاتے ہوئے بتاتا ہے کہ سمندر کا پانی کتنا گہرا ہو چکا ہے۔
یہ دونوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
بھارتی صحافی نے رویندر سنگھ روبن نے ان ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سمندری طوفان پر پاکستان اور بھارت میں جس انداز سے رپورٹنگ ہو رہی ہے، بہت مضحکہ خیز ہے۔
Journalism on #Biperjoy
This is too much ….🤦🏻🤦🏻🤦🏻
India Pakistan pic.twitter.com/poH0rYkw9z
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) June 15, 2023
ایک بھارتی خاتون صحافی سُچیتا نے بھارتی صحافی کی رپورٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیا رپورٹر بننے کے لیے اداکاری میں بھی ڈپلومہ حاصل کرنا ضروری ہے؟
Good god! Is it mandatory to have an acting diploma these days to be a TV reporter? Embarrassingly people seem to think this IS MEDIA! 🙈🙈🤦🏻♀️ sinking!! https://t.co/OMwFWouz9C
— Sucheta Dalal (@suchetadalal) June 15, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ بی بی سی، سی این این اور نیو یارک ٹائمز جیسے اداروں کی صحافت پر یقین نہ کیا جائے۔
These are the people who tell us not to believe BBC, NYT, UN, Press Freedom Index… https://t.co/MnKSUnpiyY
— Punit Pania (@Punit_Pania) June 15, 2023
ایک صارف نے مشہور زمانہ پاکستانی صحافی چاند نواب جن کی ویڈیوز کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ اب چاند نواب کا مدِ مقابل بھی سامنے آ گیا ہے۔
Chand Nawab ka competition aa hi gea @sufyAhmad2 @SMudaassar @StillHalfNutz @zilleshahbaz https://t.co/uWs6wbSJf1
— Vespa (@Vespa_19602) June 14, 2023
یاد رہے کہ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندی طوفان ’بپر جوائے‘ سست پڑ گیا ہے جس کا آج رات سے قبل خشکی سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔