بلوچستان کا بجٹ 16 کی بجائے اب 19 جون کو پیش کیا جائے گا

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیاریاں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کی بجائے اب 19 جون کو پیش کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق حکومت سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اسمبلی اجلاس 19جون کو دن 3 بجے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 16جون کو طلب کیا گیا تھا تاہم اب اس تاریخ کو 19 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

بجٹ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق اراکین بلوچستان اسمبلی،وزیراعلی ہاؤس سمیت دیگر محکموں کو مراسلے ارسال کریے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے متعلق کاپیوں سمیت دیگر تیاریوں کو حتمی شکل نہ دی جاسکی جس کی وجہ سے بلوچستان کا مالی سال 2023-24 کا بجٹ تاخیر سے پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کو من پسند ترقیاتی اسکیمیں نہ ملنے کی وجہ سے بھی بجٹ بنانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp