پارکور: کھیل جو یورپ سے نکل کر کوئٹہ کی گلیوں تک پہنچ گیا

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی ممالک میں پارکور کا کھیل خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔ اس کے کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر کوئٹہ کے نوجوانوں میں بھی پارکور کا شوق پیدا ہوا۔ اب یہ کھیل کوئٹہ کی ہزارہ برادری کے نوجوانوں میں بے حد مقبولیت اختیار کرچکا ہے۔

کوئٹہ میں پارکور کی مقبولیت  کو دیکھتے ہوئے، اس کھیل کے فروغ کے لیے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پارکور کلب بھی قائم کرلیا جہاں نوجوانوں کو پارکور کی تربیت دی جاتی ہے۔

پارکور کا کھیل جمناسٹک کی ایک قسم ہے۔ اس کھیل میں کھلاڑی بھاگتے ہوئے اونچی عمارتوں سے کودتے اور قلابازی لگاتے ہیں، یوں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پارکور میں فلپس، ہینڈ اسٹینڈ، رولنگ کرنے والے کھلاڑی کو ماہر سمجھا جاتا ہے۔

پارکور کے ایک  کھلاڑی  طالب حسین ساحل کے مطابق پارکور کا کھیل بہت دلچسپ ہے، جب میں نے انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیوز دیکھیں تو مجھ میں اس کھیل کو سیکھنے کا شوق پیدا ہوا.

گزشتہ 7 برسوں سے پارکور کھیل رہا ہوں۔ اب میں نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر ایک اکیڈمی بھی قائم کرلی ہے جہاں 100 سے زائد’ کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں‘۔

ساحل کہتے ہیں’ابتدائی دنوں میں والدین جب مجھے پارکور کھیلتے دیکھتے تو بہت پریشان ہوتے تھے کہ کہیں چوٹ نہ لگ جائے تاہم  جب میں  نے عالمی سطح پر کچھ میڈل جیتے  تو  گھر والوں نے  مجھے پارکور کے لیے مکمل اجازت دے دی۔

ساحل کہتے ہیں اگر حکومتی سطح پر سرپرستی مل جائے تو وہ پارکور کے ذریعے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی