ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ، مشرقی وجنوبی بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں آندھی، گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ زیریں سندھ میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ میں کیٹی بندر، سجاول، ٹھٹھہ، گھارو، بدین، کراچی، میر پور خاص، اسلام کوٹ میں شدید آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp