مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن: تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام مرکزی عہدیداران بشمول صدر شہباز شریف بغیر کسی مقابلے کے مزید 4 سال کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔

مرکزی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ چک شہزاد میں ہوئے۔

شہباز شریف کے علاوہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر، احسن اقبال سیکرٹری جنرل، عطا محمد تارڑ ڈپٹی سیکرٹری اور اسحاق ڈار سیکرٹری خزانہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کو کوئی عہدہ نہیں ملا

تاہم پارٹی کے سینیئررہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ نواز میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔

جمعرات کو ہونے والے انٹر پارٹی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے اقلیتی ونگ کو فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور حوالے سے چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔

پنجاب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کو پنجاب اقلیتی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ارکان میں رمیش سنگھ اروڑہ، کامران بھٹی، بابو لیلا رام اور روبینہ فیروز شامل ہیں۔

 کمیٹی کو 3 ہفتوں میں اقلیتی ونگ کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp