عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری لاپتا، گمشدگی کا مقدمہ درج

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتا ہو گئے ہیں، ان کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو اعظم خان کے بھتیجے کی جانب سے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ایک درخواست دائر کی ہے جس کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اعظم خان جمعرات کی شام گھر سے نکلے لیکن وہ اس وقت تک واپس گھر نہیں لوٹے  اور ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دفعہ 365 کے تحت نا معلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

ادھر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں اعظم خان کی گمشدگی کی تصدیق کی ہے اور اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اعظم خان جو میرے پرنسپل سیکریٹری تھے جمعرات کی شام سے لاپتا ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ جو بھی میرے قریب سمجھا جاتا ہے اسے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے  سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ تھانے سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اعظم خان کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی بھی اطلاع ہو تو 15 پر اطلاع دے۔

واضح رہے کہ اعظم خان سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری رہنے کے علاوہ پاکستان ایڈمنسڑیٹیو سروس گروپ کے افسر بھی ہیں۔ اعظم خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم سے ہے، وہ ایک بڑے زمیندار گھرانے سے ہیں۔

اعظم خان سول سروسز کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد متعدد اہم سرکاری عہدوں پر تعینات رہے۔ انہوں نے اپنی سروس کا زیادہ تر عرصہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہی گزارا۔ اعظم خان شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیٹکل ایجنٹ کے طور پر بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ پشاور کے کمشنر  بھی رہ چکے ہیں۔

وہ مختلف صوبائی محکموں میں جوائنٹ سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر کام کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پچھلے دور حکومت میں اعظم خان صوبائی چیف سیکرٹری کے عہدے تک پہنچے میں کامیاب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی