2030 میں مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز کی ٹرافیاں کیسی ہوں گی؟

اتوار 5 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے اپنی تیز رفتاری اور اس میں موجود جوش و خروش کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ، پاکستان سپر لیگ (پی اسی ایل) اور اس جیسی بہت سی ٹی 20 لیگز کے عروج نے بھی اس مختصرفارمیٹ کی کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہی وجہ ہےکہ کرکٹ کے دلدادہ افراد ان لیگز کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے مداح پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل کے حوالے سے تبصرے اور تجزئیے جاری ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا اینتھم ہو یا ٹرافی ، شائقین پی ایس ایل کے حوالے سے تمام معلومات جاننا چاہتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کے حوالے سے معلومات دینے والے ایک اکاؤنٹ کی ٹویٹ نے اس وقت دلچسپ بحث چھیڑ دی جب انہوں نے دنیا میں کھیلی جانے والی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ٹرافیز کی تصاویر شئیر کی اور لکھا کہ ہم نے AI سے پوچھا کہ 2030 میں T20 لیگ کی بڑی ٹرافیاں کیسی نظر آئیں گی۔ یہ ہیں وہ نتائج جو ہمیں ملے
کون سی ٹرافی آپ کو سب سے زیادہ پسند آئی؟

اس ٹویٹ کے نیچے ہزاروں صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور اپنی پسندیدہ لیگ کی ٹرافی کے حق میں اپنا ووٹ دیا۔ ٹوئٹر صارف ہشام نے لکھا کہ بنیادی طور پر AI ہر ٹرافی کو زیادہ شارپ دکھاتا ہے۔

کسی کو کیریبئین لیگ کی ٹرافی پسند آئی، تو کوئی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی ٹرافی کو سراہتا نظر آیا وہی کچھ صارفین کو یہ ٹرافیز کچھ خاص پسند نہیں آئی، ایک صارف نے لکھا یہ سٹون ایج کی ٹرافیاں بنانا ضروری ہے؟

گفتگو مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین اپنے ملک کی لیگ کے ساتھ وفادار نظر آئے اور ان کو اپنی پرانی ٹرافیاں ہی بہتر لگیں۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ان لیگزکی ٹرافیاں چاہے جیسی بھی ہوں لیکن ان کا اصل مقصد دنیا بھر کے کچھ بہترین کھلاڑیوں کو شامل کر کےشائقین کو تیز رفتار، زیادہ اسکور کرنے والے میچوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک دلچسپ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp