کراچی: دفعہ 144 ختم، ساحل سمندر پر نہانے کی اجازت

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی  میں سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کے خطرات ٹل جانے کے بعد سندھ انتظامیہ نے سمندر کے کنارے نہانے پر عائد پاپندی اٹھا لی ہے۔

کراچی ڈویژن کے کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کے خطرات ٹل گئے ہیں اس لیے دفعہ 144 سی آر پی سی اٹھایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سمندرکے کنارے نہانے پر سے پاپندی اٹھا لی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دفعہ 144 کے خاتمے کے بعد سمندر کے کنارے آزادانہ نقل و عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی شہر کی انتظامیہ نے بھی نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے شہریوں کے نقل و عمل پر لگائی گئی پاپندی اٹھا لی تھی اور شہر میں جاری امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کردیا

اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم

پاکستان کا بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں بل گیٹس کی اینٹری، مہمان اداکار یا باقاعدہ کردار؟

ویڈیو

سستے سولر پینل کی تیاری آغاز، بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف

ہائبرڈ نظام کھل کر معیشت کی بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، سینیئر صحافی ابصار عالم

پاکستان آرمی کے خفیہ آپریشن جو دہشتگردی کے نیٹ ورک تباہ کر رہے ہیں

کالم / تجزیہ

گھر میں ایک اور شکست، پاکستانی ٹیم ہمیں کب حیران کرے گی؟

خالصتان تحریک اور مودی کا خوف

افغانستان میں بھارت کی اسٹریٹیجک ڈیپتھ