کراچی میں سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کے خطرات ٹل جانے کے بعد سندھ انتظامیہ نے سمندر کے کنارے نہانے پر عائد پاپندی اٹھا لی ہے۔
کراچی ڈویژن کے کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کے خطرات ٹل گئے ہیں اس لیے دفعہ 144 سی آر پی سی اٹھایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سمندرکے کنارے نہانے پر سے پاپندی اٹھا لی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دفعہ 144 کے خاتمے کے بعد سمندر کے کنارے آزادانہ نقل و عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی شہر کی انتظامیہ نے بھی نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے شہریوں کے نقل و عمل پر لگائی گئی پاپندی اٹھا لی تھی اور شہر میں جاری امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی تھی۔