ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، ماہی گیر سمندر کا رخ کر سکیں گے

ہفتہ 17 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد، جنوب مشرقی سندھ، مشرقی بلوچستان اور شمال مشرقی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے ماہی گیر آج سے اور سندھ کے ماہی گیر کل سے سمندر کا رخ کر سکیں گے۔

خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونحوا میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ اور آندھی چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

آج ریکارڈکیےگئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نوکنڈی میں 46 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ بلوچستان کے ماہی گیر آج سے اور سندھ کے ماہی گیر کل سے سمندر کا رخ کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp