بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام یا رات گئے آندھی کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، لاہور، اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، خیبر پخونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کوہستان، کرم، مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب