مالدیپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر مالدیپ میں ہونے والے 5 ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

مالدیپ میں جاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 66 کے مقابلے میں 84 پوائنٹس سے ہراکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

پاکستان نے پہلے راؤنڈ میں 15 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس حاصل کیے، دوسرے راؤنڈ میں بنگلا دیش تھوڑا بہتر کھیل پیش کیا اور اختتام پر اسکور اپنے حق میں 34-37 کرلیا تاہم تیسرے راؤنڈ میں پاکستان نے پھر کم بیک کیا۔

بنگلادیش تیسرے راؤنڈ میں صرف 7 پوائنٹس حاصل کر سکا جب کہ پاکستان نے مزید 22 پوائنٹس حاصل کر کے برتری کو 44-56 کردیا۔

آخری راؤنڈ میں دونوں ٹیموں میں زبردست مقابلہ ہوا لیکن بنگلا دیش اپنے پوائنٹس آگے بڑھا نہ سکا، یوں پاکستان نے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستان کے زین الحسن خان اور محمد عمیر جان نے 19، 19جبکہ عبدالوہاب نے 16 اور ضیاء الرحمٰن نے 11، شہباز علی، عمیر اور ضیا نے تین تین 3 پوائنٹس سکورکیے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی