فیصل آباد: معروف بیکری کے کیک سے مبینہ طور پر چھپکلی برآمد، میمز کی چاندی

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل آباد کے ایک رہائشی نے معروف بیکری، لیئرز ، کے چاکلیٹ کیک میں سے مبینہ طور پر مردہ  چھپکلی برآمد کرنے کی ویڈیو کیا شیئر کی، صارفین نے سوشل میڈیا پر میمز کے ڈھیر لگادیے۔

معروف بیکری کے چاکلیٹ کیک میں مردہ چھپکلی کی موجودگی کی ویڈیو اور تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی میمرز بھی میدان میں آگئے اور سوشل میڈیا پر میمز کا ایک دلچسپ مقابلہ شروع ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹر صارف نے معروف بیکری کے کیک کے لوگو کی جگی چھپکلی بنا کر پوسٹ کرکے اسے معروف بیکری کا نیا لوگو قرار دیدیا۔

 

نومی انصاری نے تو حد ہی کر دی۔ اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں چھپکلی کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/nkansari92/status/1670031540397674499

 

اپنی ٹوئیٹ میں ایک اور صارف نے چھت پر چلتی چھپکلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چھپکلی اسی بیکری کی طرف جا رہی ہے۔

 

عثمان نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا رونے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسی بیکری سے کیک لینے جارہا تھا مگر مجھے چھپکلی سے ڈر لگ رہا ہے۔

 

سوشل میڈیا پرخبر وائرل ہونے کے بعد لاہورسے اپنے کاروبار کا آغاز کرنیوالی اس بیکری نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنا بیان جاری کر دیا۔

بیکری انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی فیصل آباد کی برانچ میں خریدے جانے والے کیک کے اندر سے مُردہ چھپکلی کے ملنے کی اطلاعات یکسر غلط ہیں۔

لیرز کا کیک میں چھپکلی موجود ہونے کے دعووں کا تردیدی بیان

بیکری نے کہا کہ ان کی فیصل آباد کی ایک برانچ سے  کیک میں مردہ چھپکلی ملنے کے دعوے کے بعد بیکری کو بدنام کرنے کی مہم چلائی گئی جب کہ فوڈ اتھارٹی نے ان کی اسلام آباد برانچ کو بھی سیل کر دیا ہے۔

لیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ذاتی طور گردش کرنے والے الزامات سے متعلق غلط فہمی کو دُور کرنا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا کہ یہ تکنیکی طور پر ناممکن ہے کہ ہماری بنائی جانے والی مصنوعات میں غیر ضروری اشیاء پائی جاتی ہیں، جیسا کہ کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر چھپکلی پائی گئی تھی۔

بیکری نے کہا کہ جس نے بھی بے بنیاد الزمات عائد کیے ہیں ہم سائبر کرائم قوانین کے مطابق اپنے برانڈ کی بدنامی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

’ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم بہترین مصنوعات کی فراہمی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں، شکوک و شبہات ہوں تو ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp