نمل خاور کی چہرے کی سرجری، حقیقت کیا ہے؟

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 معروف اداکارہ نمل خاور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئے روز اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی کوسمیٹک سرجری کروائی ہے ۔

فلم اسٹار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور اداکارہ نمل خاور کو اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے پرسوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کرحیران رہ گئے، اس سے قبل اداکارہ پر ناک کی سرجری اور بوٹاکس انجیکشن لگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ نمل خاور کی چند نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن پر صارفین نے تبصرہ کیا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے، وائرل تصاویر پرسوشل میڈیا صارفین  شدید رد عمل دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ نمل ایسا نہیں کرسکتی، وہ پہلے بہت حسین نظر آتی تھی، اب انہوں نے اپنی خوبصورتی ک
ختم کردیا ہے۔

ایک صارف نے تو نمل خاور کی مبینہ سرجری کے بعد کے خدوخال کی بنیاد پر انہیں پاکستانی اداکارہ سارہ لورین سے مشابہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نمل خاور کی مبینہ کوسمیٹک سرجری کی ذمہ دار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر فضیلہ نے نمل خاور کی سرجری کے لیے کوئی خاص طریقہ کار اختیار کیا ہے۔

فضیلہ عباسی نے اس معاملے پراپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے برانڈ کے آفیشل سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

انسٹا گرام پر جاری اس بیان میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور ان کے ڈی ایف اے کلینک کی جانب سے  کوسمیٹک سرجری سے متعلق کسی خاص طریقہ کے استعمال کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

 مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے اوپر عائد تمام الزمات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

یہ مضحکہ خیز تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں۔ یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط مفروضوں کے ذریعے لوگوں کی ساکھ کو داغدار کیا جاتا ہے  اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ