امریکا کو بے چین کرنے والا چینی غبارہ کیرولائنا میں مار گرایا گیا

اتوار 5 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے اپنی فضائی حدود میں مٹرگشتی کرنے والے ایک چینی غبارہ کو جاسوس قرار دے کر جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر مار گرایا تاہم چین کا کہنا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال جانچنے والا غبارہ تھا جو راستہ بھٹک کر امریکا پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے حکام نے بتایا کہ چند دن قبل امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد سے اس غبارہ پر نظر رکھی جارہی تھی اور اب اسے لڑاکا طیارہ نے مار گرایا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جاسوس غبارہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے غباروں کی اس طرح کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر نے چینی جاسوس غبارہ مار گرانے پر امریکی فوج کو مبارکباد پیش کی جبکہ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی دانستہ اور قانون کے مطابق کی گئی ہے۔

جمعہ کے روز چین نے غبارہ کی ملکیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا کام موسم کی صورتحال جانچنا تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ چین نے امریکی فضائی حدود میں غبارہ کے غیر ارادی داخلہ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

قبل ازیں امریکا نے چینی غبارے کے معاملے پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی کیرولائنا کے 3 ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمد و رفت روک دی تھی۔ اس سے قبل جب وہ غبارہ یکم فروری کو جب ریاست مونٹانا سے گزرا تھا تو بلنگ لوگن ائیرپورٹ سے پروازوں کو احتیاطاً معطل کردیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی فضا میں پرواز کرنے والے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ کو ٹریک کررہا تھا مگر حفاظتی وجوہات کے باعث اسے نہ گرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس وقت امریکی حکام نے یہ بھی کہا تھا کہ غبارہ اتنی بلندی پر سفر کررہا ہے جو فضائی ٹریفک کی گزرگاہ سے بہت اوپر ہے جبکہ اس سے زمین پر موجود افراد کے لیے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے پریس بریفننگ کے دوران یہ کہا تھا کہ حکام کی جانب سے اس معاملہ پر تحقیقات کی جارہی ہے اور حقائق واضح ہونے تک کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدامات کرتے ہیں، ہمارا دیگر ممالک کی خودمختاری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟