کراچی کے نومنتخب میئر مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت العالیہ سے استدعا کی ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی میئر تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ اِن کے انتخاب میں قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
مزید پڑھیں
درخواست میں سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اورمرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست شہری محمد عامر کی جانب سے دائر کی گئی اور وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ منگل 20 جون کو سماعت کی جائے۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب 15 جون کو 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے تھے۔
32 افراد کی غیر موجودگی پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے شدید احتجاج کیا اور اس پورے عمل کو جعلی قرار دیا تھا۔