یونان میں کشتی حادثے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے، نواز شریف

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کے لیے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

پیر کو اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

نواز شریف نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ بدھ 14 جون کو یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ میں پیش آیا تھا جس میں 500 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ مرنے والوں میں 298 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کے علاوہ 19 جون کو پورے ملک سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا گیا اور اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp