اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمرکے خلاف 9 مئی کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں جب کہ اسد قیصر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تینوں رہنماؤں نے مقدمات میں ضمانت کے لیےاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہوئی تھیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو منگل کو سنایا گیا۔ ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر احاطہ عدالت سے ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp