پمز سانحہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو بچانے کی کوششوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسپتال میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

پمز نرسری سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اگر ابتدائی طور پر آنے والی دونوں نرسز بچوں کو بچانے کی کوشش کرتیں تو ممکنہ طور پر مزید بچوں کو بچایا جاسکتا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ابتدائی طور پر آنے والی 2 نرسز کے سامنے صورتحال موجود تھی، تاہم بچوں کو نکالنے کی مؤثر کوشش نظر نہیں آئی۔

بعد ازاں آنے والی ایک نرس نے بچوں کو بچانے کے لیے کارروائی کی اور جلتی ہوئی نرسری سے ایک نومولود بچے کو باہر نکال لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بعد میں آنے والی نرس کی جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کو متاثرہ نرسری سے باہر نکالنے کی کوشش واضح طور پر دیکھی گئی۔

فوٹیج کے مطابق ابتدائی لمحات میں بروقت اور مؤثر کوشش کی جاتی تو مزید بچوں کو محفوظ نکالنے کا امکان موجود تھا، تاہم بعد میں آنے والی نرس نے ایک نومولود کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ 26 اگست کو اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ایک بچے کو زندہ بچایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی، جس نے واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، اسپتال کے حفاظتی انتظامات اور ریسکیو کارروائی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اب وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران کو معطل کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی سابق آسٹرین شہزادی سے شادی کی خبریں گرم، صدر زرداری بھی ویانا پہنچ گئے

ہاکی نیشنز کپ 2026: پاکستان انڈر 21 کی بیلاروس کو 1-4 سے شکست، ٹورنامنٹ میں پہلی شاندار فتح

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 25 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

ویڈیو

پاک انگلینڈ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو بڑی غلطی ہے، اسپورٹس صحافیوں کا ردعمل

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں