ٹک ٹاکر کنول آفتاب تنقید کی زد میں:”خواتین مردوں کے لیے بحالی کے مراکز نہیں ہیں”

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2.8 ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر اور انفلوینسر کنول آفتاب اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اس بار وہ اپنے کانٹینٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ انسٹاگرام پر اپنے ایک فالور کی جانب سے کیے گئے سوال کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ ٹک ٹاکر کنول آفتاب سے ایک فالوور نے سوال کیا کہ اگر آپ کا شوہر کوئی نوکری نہ کرتا ہو اور اور گھریلو تشدد بھی کرتا ہو تو کیا ایسے شوہر سے طلاق لے لینی چاہیے؟ اس کے جواب میں کنول آفتاب نے مداح کو مشورہ دیا کہ وہ “ان کی حمایت کرنے کی کوشش کریں” اور “ان کی حوصلہ افزائی کریں،” یہ کہتے ہوئے کہ طلاق کوئی حل نہیں ہے۔

کنول آفتاب کے اس جواب پر صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان ٹک ٹاکرز کو اپنے اثر و رسوخ کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ غیر ذمہ دارانہ مشورے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

کنول آفتاب کی انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹس ٹوئٹر کی زینت بنے تو صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، سول سسٹرز کی بانی کنول احمد نے اسی حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ٹک ٹاکر کنول آفتاب جن کے 18.4 ملین فالوورز ہیں وہ چاہتی ہیں کہ خواتین ان شوہروں کی “سپورٹ” اور “حوصلہ افزائی” کریں جو ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ کیا اس کا مطلب ہے کہ جب وہ انہیں مکے مارتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں؟ یا ایک یاد دہانی کہ ایک دفعہ مار لیں تو دوبارہ مار لیں؟

کنول احمد نے مزید لکھا عورتیں مردوں سے اس لیے شادی نہیں کرتی کہ ان کی بدسلوکی برداشت کر کے ان کو ٹھیک کریں، یا ان کے ایسے سلوک کی حوصلہ افزائی کریں۔

گھریلو تشدد اور اس کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے ، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صارف وکیل منیب قادر نے لکھا گھریلو تشدد کوئی نجی معاملہ نہیں ہے اور بدسلوکی کرنے والے شوہروں کو اپنی بیویوں سے ‘سپورٹ’ کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ کنول آفتاب کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ہو سکتے ہیں لیکن ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ذمہ داری سے بات کریں، گھریلو تشدد کی بلا امتیاز مذمت کریں۔

 

گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے کنول آفتاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا مجھے پورا یقین ہے کہ کنول آفتاب کو گھریلو تشدد کا مطلب نہیں معلوم ، افسوس اس کی بات پر نہیں ہے۔ افسوس اس کے 2.8 ملین فالوورز پرہے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اوہ بھائی اس کنول آفتاب کو چپ کروالو۔۔۔

سوال پوچھنے والی خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کنول آفتاب کون سی میریج کاؤنسلر ہے جو لوگ اس سے مشورے لے رہے ہیں۔ جو ان سے مشورہ لے رہے ہیں وہ بھی کم عقل ہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ خواتین مردوں کے لیے بحالی کے مراکز نہیں ہیں۔ وہ بیویاں ہیں۔ کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں چل رہی کہ ایک ٹاکسک انسان کی زندگی بدل دے گی ایک لڑکی اس لیے اپنے حقوق پہچانے اور ظلم برداشت کرنا بند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل