پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی اور اسی کے ساتھ 27 سال بعد کوئٹہ اسٹیڈیم میں کرکٹ کی واپسی ہوئی۔
کوئٹہ میں شائقین کرکٹ اس نمائشی میچ کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اس دلچسپ میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم کا رخ کیا۔
ستائیس سال بعد کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجا جس کے بارے میں مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ منظر بہت عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
میچ کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس نمائشی میچ اور کوئٹہ میں کرکٹ کی واپسی کے متعلق صارفین نے اپنے تبصرے بھی جاری رکھے ۔ صارف شہریار اعجاز لکھتے ہیں کہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، ماشاء اللہ گوزبمپس ۔ شاہد آفریدی اور بابر اعظم کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
It started with National Anthem, Ma Sha Allah goosebumps🥹♥️. Happy to See Shahid Afridi and Babar Azam together. #QGvPZ #PZvsQG pic.twitter.com/BdRG8JIb7u
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) February 5, 2023
کوئٹہ کی عوام کے جوش و خروش کے بارے میں بات کرتے ہوئے صارف وجاہت کاظمی نے لکھا کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہوئ عوام اس قوم کی برداشت اور تمام مشکلات کے خلاف اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
Electrifying crowd at the Bugti Stadium of #Quetta chanting Pakistan Zindabad shows the resilience of the nation and it’s determination against all odds. pic.twitter.com/e0o58CzFsI
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) February 5, 2023
کوئٹہ کی عوام جہاں کرکٹ کی واپسی پر خوش تھی وہی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لئے کافی پرجوش بًھی نظر آئی، شائیقین کرکٹ سٹیڈیم میں مختلف بینرز اٹھائے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا ڈئیر دنیا یہ ہمارا کوئٹہ بلوچستان (پاکستان) ہے۔آج بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ بلوچستان میں خوبصورت اور زبردست ہجوم۔
Dear World This is our Quetta Balochistan Pakistan.
Beautiful and massive crowd at Bugti Stadium Quetta Balochistan today. pic.twitter.com/6inS4Aecku— Pakistan Tourism 🇵🇰 (@PakistanJannatt) February 5, 2023
گفتگو آگے بڑھی تو ایک اور صارف نے لکھا دنیا کو بتا دیا ہم پرامن لوگ ہیں ، خوبصورت کوئٹہ کا خوبصورت سٹیڈیم
کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
یاد رہے کہ نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پشاور زلمی 185 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز ہی بناسکی