شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے مملکت سعودی عرب کی طرف سے وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کی ریاست کانو کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کھجوروں کا تحفہ شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکی جانب سے کانو میں سعودی عرب کے قونصل جنرل خلیل احمد اداماوی نے ریاست کانو کی حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر ابراہیم باوا بیچی کے حوالے کیا۔
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی ۔
واضح رہے کہ مملکت سعودی عرب شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے ذریعے کھجوروں کا تحفہ برادر اور دوست ممالک کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
سعودی حکومت کے اس جذبہ خیر سگالی کو دوست ممالک انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔