کس ملک میں کتنے لوگ دل کی بیماری میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں، عالمی ادارہ شماریات نے اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
عالمی ادارہ شماریات کے مطابق دل کی بیماری میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جانے والوں میں پاکستان کا نمبر 30 واں ہے۔ پاکستان میں 1لاکھ افراد میں سے 193 افراد دل کی بیماری سے وفات پا جاتے ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ امراض قلب میں مبتلا ہوکر موت کے گھاٹ اترنے والے پہلے تین ممالک کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے۔
پہلے نمبر پر تاجکستان ہے۔ تاجکستان میں 389افراد دل کی بیماری سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ آخری نمبر پر شمالی کوریا ہے۔ جنوبی کوریا میں دل کی بیماری ایک لاکھ کی آبادی میں سے 27افراد دل کی بیماری سے ہلاک ہوتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آذربائیجان میں 389، تیسرے پر ازبکستان میں 354، چوتھے پر یوکرین 305، چھٹے پر عمان 301، ساتویں پر افغانستان 301، وانواتو میں 299، جزائر سلیمان میں 285، منگولیا میں 283اور بیلاروس میں 282 افراد دل کی بیماری سے اپنی جان کھو دیتے ہیں۔
مصر میں 268، بلغاریہ میں 210، روس میں 204، سعودی عریبیہ میں 200، لتھوانیا میں 174، ہنگری میں 155، الجیریا میں 154، رومانیا میں 153، ایران میں 142، انڈیا 140، انڈونیشیا میں 125، پولینڈ میں 125، نائیجر میں 118، کمبوڈیا میں 109، نائجیریا میں 100، وینزویلا میں 99 ، چین میں 97، ترکیہ میں 95 ، بنگلہ دیش 94 جبکہ میکسیکو میں 92 افراد دل کی بیماری سے وفات پا جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ شماریات کے مطابق جنوبی افریقہ میں 83، ارجنٹینا میں 75، امریکا میں 73، برازیل میں 68، آسٹریا میں 67، یونان میں 63، فن لینڈ میں 58، سلووینیا میں 57، جرمنی میں 56، آئرلینڈ میں 53، سویڈن میں 50، کنیڈا میں 45 اور بیلجیئم میں 44 افراد کو دل کی بیماری لے ڈوبتی ہے۔
برطانیہ میں 43، اٹلی میں 42، سوئزرلینڈ میں 41، ناروے میں 40، پرتگال میں 39، نیدرلینڈ میں 38، آسٹریلیا میں 37، چلی میں 36، ڈنمارک میں 36، سپین میں 34، اسرائیل میں 34، جاپان میں 30، فرانس میں 30 افراد دل کی بیماریوں سے موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار عالمی ادارہ شماریات نے مرتب کیے ہیں اور ادارہ شماریات نے مذکورہ ممالک کی ایک لاکھ شہریوں پر تحقیق کی ہے۔