ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 2 دن میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترعلاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میدانی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی آج بارش کا امکان نہیں، لیہ، ڈیرہ غازی خان،ملتان اوربہاولپور میں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب، بارکھان، پنجگور،خضدار میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 49 ، دالبندین 48 ، سبی، دادو اور نورپور تھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔