پرویز خٹک سے کوئی رابطہ نہیں، اسد عمر

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے خود کو سابق وزیر اعلی پرویز کو شوکاز نوٹس ملنے  سے الگ کر دیا، کہتے ہیں پرویز خٹک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ مل کر کوئی پارٹی بنا رہے۔ کہا کہ اسلام اباد میں پیشی کے دوران عمران خان نے ملاقات کے دوران مشاروت بھی ہوئی۔ شاہ محمود کہتے ہیں۔ شاہ محمود کہتے ہیں پارٹی کا پرچم ان کے ہاتھ میں ہے مستقبل روشن ہے۔

جمعرات کے روز اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر راہ داری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ آئے۔ اور پارٹی عہدہ چھوڑنے والے رہنما اسد عمر نے بار روم میں صحافیوں کے ساتھ موجودہ ملکی اور سیاسی صورت حال میں غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ صحافیوں نے تحریک انصاف، عمران خان اور پارٹی اور ان کی مستقبل کے حوالے سے سوالات کیے۔

اسلام آباد پیشی کے دوران خان صاحب سے مشاروت ہوئی

اسد عمرنے غیر رسمی بات چیت کے دوران کھل کر بات کی، بتایا کہ خان کے ساتھ ہیں۔ ‘پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا،’اسد عمر کے بتایا، کہا کہ اسلام اباد میں خان کی پیشی کے دوران وہ بھی عدالت میں موجود تھے، وہاں عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ‘عمران خان سے ہاتھ ملایا، اس نے کہا how are you Asad میں نے بات کی،’اسد عمر نے بتایا، کہا کہ اس دوران انھوں نے کیس اور دوسرے معاملات پر عمران خان سے مشاروت بھی کی۔ اور کیس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

پرویز خٹک نے کوئی رابطہ نہیں

اسد عمر نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ ان کا سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ دوبارہ بولے کہ وہ تحریک انصاف نہیں چھوڑ رہے۔ ‘پرویز خٹک کیا کر رہے ہیں، مجھے نہیں پتہ، ہاں میرا اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، نہ ان کے ساتھ مل کر کوئی پارٹی بنا رہے،’ اسد عمر نے بتایا، کہا نہ صرف ان کا بلکہ پرویز خٹک کا مرکزی سطح پر کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔ کہا کہ ہو سکتا ہے کہ پرویز خٹک صوبائی سطح پر رہنماوں کے ساتھ رابطہ میں ہو لیکن اس کو انھیں علم نہیں ہے۔ مزید کہا کہ پرویز خٹک پارٹی شو کاز جواب دیں گے۔

تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے، شاہ محمود قریشی

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد اسد عمر اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائس چئیر میں پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انھیں گرفتاری کا خدشہ تھا اس لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کو سب سے پہلے خیبر پختونخوا نے قبول کیا اور اب پورے ملک نے، کہا پختون رواج کے مظابق انھوں نے ثابت کیا کہ وہ تعلق نبھانا جانتے ہیں۔ مزید کہا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے۔

اسد عمر پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر

موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے انھوں نی کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ کہا نہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ایک نظریہ ہے

مزید کہا کہ 2011 میں انھوں نے پارٹی کا پرچم تھاما تھا جو اب بھی اس کے ہاتھ میں ہے۔ پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے پارٹی کا مستقبل روشن ہے

پرویز خٹک کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ خٹک صاحب ان کے ساتھی رہے ہیں اور پارٹی نے ان کو جو سوالات بھیجے ہیں ان کا جواب آئے گا تو پھر بات کریں گے۔

ایک روزہ راہ داری ضمانت مل گئی

اس سے پہلے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پشاور پہنچے اور پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواست منظور کرکے ایک روزہ راہ داری ضمانت دے دی، اور ہدایت کی کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp