وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6چھکے، شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر شاداب خان نے پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹر افتخار احمد کے 6 چھکوں پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاداب خان نے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیر کھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا۔

شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ لیکن منسٹر صاحب کو ہلکا نہ لیں وہ آپ باؤنس بیک بھی کرسکتے ہیں۔

شاداب نے لکھا کہ کوئٹہ میں لوگوں کی محبت اور تعاون دیکھ کر خوشی ہوئی وہ بہترین کے قابل ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے مار کر اپنی ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

نمائشی میچ میں سرفراز الیون نے بابر اعظم الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی جس میں افتخار احمد کے ناقابل شکست 94 رنز کی جارحانہ اننگز بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ افتخار احمد نے حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی پہلی ٹی ٹؤئنٹی سنچری سکور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ