گوگل پکسل فون سے اپنے موبائل کی بیٹری کیسے چارج کریں؟

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے موبائل ٹیکنالوجی میں انقلابی سہولت مہیا کر دی، آپ اگر اپنے کسی دوست کے ساتھ کسی کام سے گھر سے دور ہیں اور آپ کا موبائل چارج نہیں ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے دوست کے موبائل سے بھی اپنے فون کی بیٹری چارج کر سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ آپ کے دوست کے فون کی بیٹری چارج ہو۔ یہ واقعی حیران کُن ٹیکنالوجی ہے؟

جی ہاں آپ اپنے گوگل پکسل فون (google pixel phone) سے دیگر آلات کو وائرلیس طور پر چارج کر سکتے ہیں؟

آپ اپنے Pixel 5, Pixel 6, Pixel 6 Pro, Pixel 7 اور Pixel 7 Pro پر Qi سے تصدیق شدہ فونز یا لوازمات جیسے Pixel Buds کو وائرلیس چارج کرنے کے لیے بیٹری شیئر کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ آپ کے Pixel فون کی طرح لیتھیم آئن بیٹریوں میں استعمال کے پیٹرن، درجہ حرارت اور عمر کی وجہ سے کارکردگی میں کمی آ سکتی ہے۔ بیٹری کی زندگی کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے، کچھ Pixel فونز خودکار طور پر ڈیوائس اور بیٹری کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی چارجنگ کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

بیٹری شیئر آپشن کیسے کام کرتا ہے؟

سب سے پہلے اپنے ، Pixel 7 Pro، Pixel 6 Pro، Pixel 6، یا Pixel 5 کی سیٹنگ میں جا کر بیٹری شیئر کے آپشن کو آن کریں۔ اس کے بعد جس موبائل سے چارج کرنا ہے اور جس موبائل فون کی بیٹری چارج کرنی ہے اور جس سے چارج کرنا ہے، اس کو نیچے تصویر میں دیکھائے گئے طریقے سے جوڑنے سے چارجنگ شروع ہو جاتی ہے۔

یہاں اہم بات یہ ہے کہ اپنے موبائل فون کو وائرلیس چارج کرنے سے پہلے، فون کے پچھلے حصے سے کوئی بھی دھاتی یا مقناطیسی اٹیچمنٹ ہٹا دیں، بشمول Apple MagSafe، Pop Sockets، یا رنگ ہولڈرز۔

جب موبائل فون چارج ہو جاتا ہے تو بیٹری شیئر کا آپشن ازخود بند ہو جاتا ہے یا اگر موبائل فون گرم ہو جائے تو بھی بیٹری شیئر از خود بند ہو جاتی ہے، اگر موبائل فون  صحیح طریقے سے نہ رکھے گئے ہوں تو بھی بیٹری شیئر کا آپشن از خود بند ہو جاتا ہے۔ آپ اپنی مرضی سے سیٹنگ بھی کر سکتے ہیں کہ آپ کا فون دس فیصد چارج ہو جائے تو یہ آپشن از خود بند ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp