فرانس میں شہباز شریف نے میزبان سے چھتری چھین لی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر وزیرِ اعظم فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے برونیاغ پیلس آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بارش کے دوران برونیاغ پیلس آمد ہوتی ہے اور میزبان انہیں چھتری دیتی ہے اور ان کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہے مگر شہباز شریف ان سے چھتری لے لیتے ہیں اور انہیں بارش میں بھیگتا چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

شہباز شریف کی  برونیاغ پیلس آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسب تبصرے کر رہے ہیں۔

خرم شہزاد نامی ٹوئٹر صارف نے شہباز شریف کی آمد کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، یہ چھتری مجھے دے دیں، نہیں یہ میں آپ کے لیے پکڑے رکھوں گی۔ نہیں یہ مجھے دے دیں نہیں تو میرے ملک کے لوگ کہیں گے کہ تم قرضہ مانگنے گئے تھے یا نخرے اٹھوانے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ فرانس پہنچنے والے شہباز شریف نے خود چھتری تھامنے کے چکر میں میزبان خاتون کو بارش میں بھگو دیا۔

کامران علی شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قائد کے پاکستان کا وزیراعظم چھتری خود ہاتھ میں اٹھاکر دنیا کو مثبت پیغام دے رہا پے۔ نیکی کا بدلہ نیکی ہے۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جب پیسے نہ ہوں تو چھتری بھی خود پکڑنا پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف برونیاغ پیلس میں  نیو گلوبل فائنانسگ پیکٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سمٹ کے دوران وزیر اعظم اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے، 2روزہ سمٹ کا اختتام کل 23 جون کو ہو گا۔

وزیراعظم بحث میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرضوں سے متعلق حل کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنمائوں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟