اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن کی جانب سے آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد شارٹ فلم”As Far as They can Run ” کی اسکریننگ

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن کی جانب سے آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد شارٹ فلم”As Far as They can Run ” کی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ فلم اسکریننگ کے موقع پر اسپیشل اولمپک پاکستان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی شرکت کی۔

 

فلم کی کہانی تین پاکستانی خصوصی بچوں غلام، ثناء اور سجاول کی زندگیوں سے متعلق ہے، جس میں دکھایا گیاہے کہ کیسے اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینے کی خاطرپاکستان کی ٹیم نے ان بچوں کو سندھ کے دور دراز پسماندہ علاقوں سے کھوج کراور انتہائی محنت سے ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کی حوصلہ افزئی کر کے ان بچوں کو معاشرے میں بہتر طرز زندگی کی جانب گامزن کیا۔

اس دستاویزی فلم کی تقریبِ رونمائی میں حاضرین کی جانب سے فلم کو بھرپور سراہا گیا اور فلم کے اختتام پر ہال ثناء کی موجودگی کے اعتراف اور ستائش کے لیے تالیوں سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ یہ بچے بلاشبہ ہمارا فخر ھیں، پاکستانی سفارتخانہ، برلن میں قیام کے دوران اپنے خصوصی مہمانوں کا ہرممکن خیال رکھے گا۔

میر پور خاص کے گاؤں جھڈو کی ثناء آج بھرپور طریقے سے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، ثناء کو اولمپک مشعل اٹھانے والے آٹھ بین الاقوامی کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp