برفانی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا ٹوئٹر الرٹ

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کو سیلاب کے خدشات سے دوچار کردیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کے مطابق دونوں خطوں میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے لہذا تمام احتیاظی تدابیر اختیار کی جائیں۔

اپنے ٹوئٹر الرٹ میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جس کے باعث شمالی علاقہ جات سمیت خیبر پختونخوا میں اچانک برفانی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

’ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور کمیونٹیز چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر آنے والے ہفتے کے دوران عید الاضحیٰ کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔‘

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کے مطابق شمال قطبی علاقہ سے باہر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں۔ ’گزشتہ برس گلیشیئرز پگھلنے کے باعث جھیلوں کی طغیانی کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔ سب سے درخواست ہے کہ حفاظت کو ترجیح دیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp