پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان طے پانے والے معاہدہ طے کے مطابق کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام متحدہ عرب امارات حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پورٹس اینڈ شپنگ معاہدے کے لیے فریم ورک کی منظوری دی گئی تھی۔

اس معاہدے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصلیٹ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہےکہ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا کنٹینر ٹرمینل ابوظہبی پورٹس کے زیر انتظام ہوگا۔
اس معاہدے کے مطابق ابوظہبی پورٹس کراچی پورٹ پر 1.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔ علاوہ ازیں بلک کارگو کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی جائےگی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور یو اے کے دو وزرا نے شرکت کی۔
اعلامیےکے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) کا نام کراچی گیٹ وے ٹرمینل رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔














