مراد سعید کے افغانستان فرار کی اطلاعات، بھائی کلیم سعید گرفتار

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا پولیس نے سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

مراد سعید کے بھائی کلیم سعید 9 اور 10 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد پولیس کو مطلوب تھے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے وی نیوز کو گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا کہ مراد سعید کے بھائی جس کی شناخت کلیم سعید کے نام سے کی جا رہی ہے ،کو پولیس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 9 مئی کے بعد مراد سعید کی طرح ان کے بھائی بھی روپوش تھے۔ جن کی گرفتاری کے لیے پولیس تلاش جاری رکھے ہوئے تھی۔

ایف آئی آر کا عکس

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’ اطلاع ملی تھی کہ کلیم سعید اپنے آبائی علاقے آئے ہیں۔ تو وہاں چھاپا مارا گیا۔

’ افسر نے بتایا کہ پولیس کارروائی کامیاب رہی اور کلیم سعید کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلیم سعید اپنے آبائی علاقے کبل میں ایک گھر میں روپوش تھے، جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ کلیم سعید مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ (ایم پی او ) کے تحت پولیس کو مطلوب تھے۔ وہ 9 مئی کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔

‘مراد سعید بھی مطلوب ہیں، موبائل بند کرکے روپوش ہیں ‘

پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ پولیس مراد سعید کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔مراد سعید مختلف واقعات میں پولیس کو مطلوب ہیں لیکن روپوش ہیں۔

پولیس آفسر کا کہنا ہے کہ مرادسعید موبائل فون بند کرکے کہیں چھپ گئے ہیں وہ کسی کے ساتھ رابطہ بھی نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اسے ہر جگہ تلاش کر رہی ہے۔کچھ دن پہلے اطلاعات ملی تھیںکہ وہ کرک میں روپوش ہیں جب پولیس نے چھاپا مارا تو وہ وہاں نہیں تھے۔

پولیس آفسر کا مزید کہنا ہے کہ کچھ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ مراد سعید افغانستان پہنچ کر وہاں سے کسی باہر ملک میں فرار ہو گئے ہیں۔ لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو رپورٹس مل رہی ہیں ان کے مطابق کم از کم وہ خیبر پختونخوا میں نہیں ہیں۔  پولیس افسر نے مزید بتایا کہ 9 مئی میں امن و امان کو خراب کرنے میں جو لوگ بھی ملوث تھے انھیں گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس مطلوب افراد کی تلاش کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟