ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید، انڈین ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے دفتر تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے دن 11 بجکر 55 منٹ پر ایل اوسی کے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر شہید ہو گیا جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 2  ہو گئی۔ شہید ہونے والوں میں عبید قیوم اور محمد قاسم شامل ہیں جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی حکام سے شدید احتجاج کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بھارتی فوج کا جعرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے جس منصوبے کے تحت بھارت اپنے من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے کشمیریوں کی معصوم جانوں کے درپے ہے۔ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کے ساتھ معمول کا غیر انسانی رویہ اپنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارت کو یاد ہونا چاہیے کہ کشمیر کی زمینوں پر کاشتکاری کا ناقابل تنسیخ حق بھی کشمیریوں کا ہے۔

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دوسری جانب ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، اس طرح کی کارروائیاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر کا احترام کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔

واضح رہے بھارت نے آخری بار فروی 2021 میں ڈی جی ایم اوز کی مفاہمتی یادداشت کے بعد ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ