مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مفتاح اسماعیل نے پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا، انہوں نے سیکٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کو ایک خط کےذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

کیا مریم نواز مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا فیصلہ کر چکی تھیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 روز قبل چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی مایوس کن رہی، انہیں عہدے سے ہٹا کر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جلد سندھ میں صنعت کار اور پارٹی کارکن کو صدر اور جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے گی۔

استعفے کی وجہ کیا ہے؟

مفتاح اسماعیل نے بھی اس بات کو جواز بنایا کہ پارٹی کے ڈھانچے کی آئندہ تنظیم نو کے پیش نظر وہ یہ وقت استعفیٰ دینے کے لیے بہتر سمجھتے ہیں اور ان کی نظر میں یہ درست ہے۔

مفتاح اسماعیل کے قریبی ذرائع کیا کہتے ہیں؟

مفتاح اسماعیل کے قریبی ذرائع کے مطابق آج نہیں تو کل ان سے عہدے لے لیے جاتے کیوں کہ جس طرح انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں رہ کر پارٹی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا یہ ہونا ہی تھا۔ یہ الگ نا ہوتے تو پارٹی کوئی سخت فیصلہ کرتی۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کرکر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp