سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کون کونسے کیسز سنے جائیں گے؟ روسٹر جاری

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کردیا ہے۔

روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد رجسٹری کے لیے ایک 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور رجسٹری کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

آئندہ ہفتے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف سویلین کے کورٹ مارشل سے متعلق کیس سنا جائے گا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد پر مشتمل 2 رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔

پورے ہفتے میں ان 2 کے علاوہ دیگر کسی رجسٹری میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے مذکورہ 2 بینچز کے علاوہ کوئی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp