لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کا انتخاب رکوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے الیکشن رکوانے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر ہو گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی 26 جون کو شیخ اقبال کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پی سی بی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے الیکشن 27 جون کو ہونے ہیں مگر انتخابات کرانے کے لیے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی کے آئین کے خلاف ہے اس لیے عدالت چیئرمین کا الیکشن روکنے کا حکم دے۔

نئے بورڈ آف گورنرز میں ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے نامزد

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے الیکشن کمشنر نے نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کرتے ہوئے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہونا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی وزارت سے 20 جون کو خط اور نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ مدت پوری ہونے پر پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہو جاتی ہے اس لیے کمیٹی کام کرنا فوری بند کر دے ۔

اسی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا، جو پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں نے پی سی بی کے آئین 2014 کے پیرا 10 کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔

نئے تشکیل دیے گئے بورڈ آف گورنرز میں محمد ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو نامزد کیا گیا ہے۔

نئے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 27 جون بروز منگل کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہونا ہے۔

شہزاد رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے چیئرمین کا انتخاب منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جائے گا جب کہ مناسب طریقہ کار کو اپناتے ہوئے، تمام قانونی ضابطوں کو پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پہلے ہی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد ہیں، دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ